یوٹیوبر ڈکی بھائی کی دس لاکھ روپے میں ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی۔
جسٹس شہرام سرور نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے پانچ افسران پر اُن سے کروڑوں روپے رشوت لی اور اس کے الزام میں اُن کو پہلے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اغوا کیا اور بعد میں اُن اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

