عالمی خبریں

پاگلوں کی لڑائی سے دنیا کو خطرہ

اکتوبر 8, 2017 2 min

پاگلوں کی لڑائی سے دنیا کو خطرہ

Reading Time: 2 minutes

راکٹ مین اور شرلی سرکار کی لفظی لڑائی جاری ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے صرف ایک چیز ہی کارگر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ امریکی صدور شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ‘صدور اور ان کی انتظامیہ شمالی کوریا سے گذشتہ 25 برسوں سے مذاکرات کرتے چلے آئے ہیں، لیکن یہ بے سود رہا۔’

ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید وضاحت نہیں کی کہ ان کا اشارہ کس چیز کی طرف ہے۔ تاپم اس سے قبل صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ خطے میں اپنے قومی مفاد اور اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے، اور دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے کو کھلے عام جنگ کی دھمکیاں دی ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے حال ہی میں ایک مِنی ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جسے دورمار میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ امریکہ بحران کے حل کے لیے شمالی کوریا سے براہِ راست رابطے میں ہے۔ تاہم اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی: ‘اپنی توانائیاں بچا کر رکھو، ریکس۔ ہم جو کرنا ہوا وہ کر گزریں گے!’

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پاگل پن والی بیان بازی کو کسی بھی ایک فریق کی جانب سے اصل جنگ سمجھا جا سکتا ہے جس کے بعد ایٹمی ہتھیار بھی چل سکتے ہیں ۔

ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ملک کے سربراہ کم جونگ ان کو ‘راکٹ مین’ کہہ کر پکارا تھا اور کہا تھا کہ وہ خودکش مشن پر ہیں۔ جواب میں کم جونگ ان نے کہا تھا کہ وہ ‘سٹھیائے ہوئے دماغی مریض امریکی کو آگ سے سدھائیں گے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے