عالمی خبریں

پاکستان جا کر مسلح کارروائیاں کرنے والے باغی تصور ہوں گے: افغان علما

دسمبر 10, 2025

پاکستان جا کر مسلح کارروائیاں کرنے والے باغی تصور ہوں گے: افغان علما

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 100 سے زائد علما نے ایک اجتماع میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے اور اس حوالے سے امیر کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

طلوع نیوز نے اس اجتماع کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علما نے حکومت سے اس حوالے سے سپریم لیڈر کے حکم پر عمل کرنے کے لیے کہا ہے۔

علما نے کہا کہ کسی کو بھی افغانستان سے باہر جا کر عسکری سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے۔

علمائے نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور اگر کوئی اس فیصلے کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو حکومت اس کے خلاف کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

علما کا یہ مطالبہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاکستانی مسلح گروپوں کے معاملے پر کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "باغی” قرار دیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے