پاکستان

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا

دسمبر 22, 2025

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فرسٹ کلاس کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعزاز سے نوازا۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تعاون اور پاک، سعودی تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ان کی نمایاں کوششوں پر کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔‘

قبل ازیں ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ انہیں تینوں مسلح افواج کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے نئے کردار میں مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات اور دفاعی شعبے میں سٹرٹییجک تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی امن و سلامتی کی کوششوں کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے