ضلع کرک میں پولیس وین پر حملے میں 5 اہلکار قتل، مذمتی بیانات جاری
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں شدت پسندوں نے ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ضلع کرک کے علاقے میں تھانہ گرگری کی پولیس موبائل وین پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی سہیل آفریدی اور دیگر عہدیداروں نے مذمتی بیانات جاری کیے ہیں۔
کرک پولیس نے گزشتہ دنوں علاقے میں شدت پسندوں کے زیرِاستعمال بعض مقامات کو آگ لگائی تھی۔

