کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے قبل 1000 گول کرنے کا ہدف
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کے اختتام تک 1000 گول کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اور 40 سالہ پرتگالی سپر سٹار کو شک نہیں کہ وہ وہاں پہنچ جائیں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رونالڈو نے کہا کہ "میں یقینی طور پر اس نمبر تک پہنچ جاؤں گا، اگر کوئی چوٹ نہ آئی،”
رونالڈو نے اتوار کو دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یہ بات کی جہاں انہیں مشرق وسطیٰ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
رونالڈو نے سنیچر کے روز سعودی پرو لیگ میں النصر کے لیے دو بار گول کر کے کیریئر کے 956 گول کیے ہیں۔
گول کی اس تعداد میں پرتگال کے لیے مردوں کا 143 گول کا بین الاقوامی ریکارڈ شامل ہے۔
وہ اپنی قومی ٹیم پرتگال کی قیادت اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کرنے کے لیے تیار ہے۔
ورلڈ کپ کے شروع ہونے تک، رونالڈو – جو پانچ بار ورلڈ پلیئر آف دی ایئر قرار دیے جا چکے ہیں- کی عمر 41 سال ہوگی۔
ریئل میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور جووینٹس کے سابق سٹرائیکر نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سٹیج پر کہا، "میں اب بھی کھیل جاری رکھنے کے لیے بہت حوصلہ مندی سے مقابلہ کر رہا ہوں۔” "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا (کہاں) میں کھیلتا ہوں — مشرق وسطیٰ، یورپ میں — مجھے ہمیشہ فٹ بال کھیلنے، ٹرافی جیتنے، گول کرنے میں لطف آتا ہے اور میں یہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

