وفاقی آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس نمٹائے جانے کے قریب
پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت میں صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے۔
بدھ کو عدالتی بینچ کے سربراہ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وہ اس کیس میں مناسب آرڈر جاری کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ تفتیش کا عمل کافی سست ہے اور عدالت کسی کو الزام نہیں دینا چاہتی کہ فلاں قصوروار ہے۔
گزشتہ سماعت میں ازخود نوٹس کیسز کی حیثیت پر بھی سوالات اُٹھائے گئے تھے۔
سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں وفاقی حکومت اور محکموں سے پیش رفت رپور ٹس طلب کی تھیں-عدالت نے وزارت داخلہ، ایف آئی اے، وزارت خارجہ، آئی بی اور پی ایف یو جے کو بھی معاونت کے نوٹس جاری کیے تھے

