پاکستان

یہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا دور نہیں، کور کمانڈر آئین کا پابند ہے: سپیکر صوبائی اسمبلی

جنوری 14, 2026

یہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا دور نہیں، کور کمانڈر آئین کا پابند ہے: سپیکر صوبائی اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کورکمانڈر کو بریفنگ کے لیے طلبی کا خط لکھنا آئین کے مطابق ہے۔

‏اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ادارے سے تعلق نہیں رکھتے جو آئین کی کتابوں کے اوپر چڑھ کر کھڑا ہوا، صوبائی اسمبلی آئین کے مطابق کام کرتی ہے۔

سپیکر نے کہا کہ کور کمانڈر صوبے میں پاکستان کی فورس کو لیڈ کر رہے ہیں، صوبے میں جو کام ہو رہا ہے اس کو صوبائی اسمبلی دیکھ سکتی ہے آئین اسے اختیار دیتا ہے۔

‏سپیکر نے کہا کہ جب انہوں نے نہیں ماننا ہوتا تو مارشل لا لگا دیتے ہیں جب تک ایسی بات نہیں اور تب تک آئین موجود ہے تب تک آئین کے تحت ہی معاملات چلیں گے۔

رولز کے تحت ہم کسی کو بھی بریفنگ کے لیے کہہ سکتے ہیں خواہ کورکمانڈر ہو یا کوئی اور۔
‏ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں ہے، یہاں آئین پاکستان ہے
‏کورکمانڈر مناسب سمجھیں گے تو اپنے ادارے سے رائے لے لیں گے، ہم یہ سمجھتے ہیں انہیں آنا چاہیے اور بریف کرنا چاہیے، یہ اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے