پاکستان

آن لائن بلاسفیمی مافیا موجود، تفتیشی افسران اور ججز پر دباؤ ہوتا ہے: وزیر مملکت

جنوری 16, 2026

آن لائن بلاسفیمی مافیا موجود، تفتیشی افسران اور ججز پر دباؤ ہوتا ہے: وزیر مملکت

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں آن لائن بلاسفیمی میں پھنسانے والا مافیا موجود ہے جبکہ ایسے کیسز میں تفتیشی افسران اور ججز پر دباؤ ہوتا ہے۔

جمعے کو پی ٹی آئی کے رُکن قومی شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں سوال کیا کہ آن لائن بلاسفیمی گینگ کا شکار ہو کر پاکستانی بچے جیلوں میں پڑے ہیں، اُن کی زندگیاں داؤ پر ہیں، مجھے اڈیالہ جیل کے باہر ایسے کئی خاندان ملے جن کے صرف بچے نہیں بچیاں بھی اس میں پھنسائے گئے، انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کو کیسے دیکھا جا رہا ہے؟
"It is a mafia,” the minister replied regarding the blasphemy business gang.

وزیر مملکت برائے داخلہ نے اس کے جواب میں بتایا کہ یہ بالکل ٹھیک بات ہے، یہ پورا ایک مافیا ہے جو لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے یہ طریقے استعمال کرتا ہے، اس میں بہت سارے لوگوں کو ریلیف بھی تفتیش کے مراحل پر ہماری طرف سے دیا گیا ہے، لیکن جب مذہبی معاملہ آ جائے تو چیزیں بہت حساس ہو جاتی ہیں۔ یقینا ہمارے افسران اور ججز پر مختلف طرح کا دباؤ آ جاتا ہے۔ یہ درست نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں بہت سارے لوگ جیلوں سے رہا ہوئے ہیں اور بہت سے کیسز ختم ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے