کھیل

ایلن کی برق رفتار سینچری، نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

مارچ 4, 2026

ایلن کی برق رفتار سینچری، نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

نیوزی لینڈ کے اوپنر فِن ایلن نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی برق رفتار سینچری بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

انڈیا کے ایڈن گارڈن کولکتہ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
افریقی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کیے اور نیوزی لینڈ کو 170 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں فن ایلن کی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔
ایلن نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز سکور کیے۔
انہوں نے 10 چوکے اور 8 فلک شگاف چھکے لگائے۔ وننگ شاٹ سے محض ایک سٹروک کے فاصلے پر ان کے لگائے گئے چھکے کے بعد گیند سٹیڈیم کی چھت پر رہ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلا سیمی فائنل 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز ٹم سیفرٹ تھے جنہوں نے 33 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔

دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے