کھیل

انڈیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

مارچ 8, 2026

انڈیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

اتوار کی شام نیوزی لینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو بڑی حد تک اُس کی شکست کا سبب بنی۔

انڈین اوپنر نے پہلے اوور سے ہی نیوزی لینڈ کے بولرز کی پٹائی شروع کی اور پہلے 100 رنز چھٹے اوور میں ہی بنا لیے۔
ابھیشک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز سکور کیے۔ سنجو سمپسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔

ایشان کشن نے 25 گیندوں پر 54 رنز بنا کر نیوزی لینڈز کے بولرز کا بھرکس نکالا۔ ہاردک پانڈیا 13 گیندوں پر 18 رنز سکور کر سکے تاہم آخری اوور میں شیوم دوبے نے 24 رنز سمیٹے۔

اس طرح انڈین ٹیم نے 255 رنز بنائے اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹیں گریں۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے اوپنر فِن ایلن کسی بھی قسم کی مزاحمت کرنے میں ناکام رہے، اور صرف نو رنز ہی بنا سکے۔ ٹیم سیفرٹ نے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ رچن روندار صرف ایک رنز ہی سکور کر سکے۔ گلن فلپس نے پانچ رنز بنائے جبکہ مارک چیپمین نے تین رنز سکور کیے۔
کپتان مچل سانٹنر دوسرے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 35 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

انڈین فاسٹ بولر جسپرت بمرا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے