معاہدہ قبول نہ کیا تو ایران پر پہلے سے زیادہ اور شدید بمباری کریں گے: صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکہ کے مجوزہ معاہدے کو قبول نہ کیا تو پہلے سے زیادہ تباہ کن بمباری کی جائے گی۔
ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’فرض کریں کہ اگر ایران معاہدے پرعمل کرنے پر رضامند ہو گیا تو امریکی آپریشن کا خاتمہ ہو جائے گا اور آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھل جائے گی۔‘
انھوں نے ایران کو دھمکی ہوئے لکھا ہے کہ ’تاہم اگر وہ راضی نہ ہوا تو بمباری شروع ہو جائے گی، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کی سطح اور شدت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گی۔ ‘
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور انڈیکس میں اب تک 7000 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا اغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں کچھ اضافہ ہوا تاہم مارکیٹ میں اس وقت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب امریکہ اور ایران کے درمیان ڈیل کے سلسلے میں پیش رفت کی خبر سامنے آئی۔
مارکیٹ انڈیکس 7000 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 172088 پوانٹس کی حد تک جا پہنچا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے انڈیکس میں اضافے کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان کے ڈیل کے سلسلے میں پیش رفت کو قرار دیا ہے۔