اہم خبریں

’فوج اور رینجرز کی مدد طلب‘، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں الیکشن کا اعلان

جون 5, 2026

’فوج اور رینجرز کی مدد طلب‘، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں الیکشن کا اعلان

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں 27 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے-

جمعے کو مظفرآباد میں‌ الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے الیکشن کمشنر غلام مصطفی مغل کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’الیکشن کو پُرامن اور شفاف بنانے کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا لوگ اپنا حق رائے رہی استعمال کریں کوئی مشکل نہ آئے۔‘

ریاست میں‌ عوامی احتجاج کی لہر جاری ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی نے پاکستان کی حکومت کے نمائندوں‌ کے ساتھ مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی کیے-

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ یہ نشستیں ختم کی جائیں اور اس کے مسئلے کو آئندہ اسمبلی کے قیام سے پہلے حل کیا جائے۔

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے قبل 14 ہزار اضافی اہلکار طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے 9 جون کو احتجاجی کال دی گئی ہے، جس کے تحت کشمیر اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی نے امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے حکومتِ پاکستان سے 14 ہزار اہلکار فراہم کرنے کی تجویز چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے