عمان میں آئل ٹرمینل پر دھماکہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی ٹریڈنگ میں بھی بڑھتے نرخوں کا رجحان دیکھا گیا-
یہ اضافہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کیے جانے اور عمان کے ایک آئل ٹرمینل پر دھماکے کے بعد تیل کی لوڈنگ معطل ہونے کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، امریکہ ایران مذاکرات میں تعطل، اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی محدود آمدورفت کے باعث یہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عمان کے ایک آئل ٹرمینل پر دھماکے کے بعد لوڈنگ رکنے کی اطلاعات نے بھی قیمتیں بڑھنے کی ایک وجہ قرار دی جا رہی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل برآمد کرنے والے ملکوں میں سکیورٹی صورتحال اور سمندر کے راستے اس کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے-
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقعات کے دوران تیل کی قیمتوں میں وقتی طور پر استحکام دیکھا گیا تاہم حالیہ واقعات نے تنازعے کے طول پکڑنے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے-

