اہم

کویت اور بحرین میں نئے حملے، ایران اور امریکہ کے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے دعوے

جون 6, 2026

کویت اور بحرین میں نئے حملے، ایران اور امریکہ کے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے دعوے

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرون روکے۔

سینٹکام نے بیان میں‌ کہا کہ پہلے ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف چار خودکش ڈرون داغے جنھیں مار گرایا گیا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ایران نے کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے۔

سینٹکام کے مطابق ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھ میزائل روک لیے گئے جبکہ ساتواں میزائل اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔

امریکی فوج نے یہ بھی کہا کہ امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچنے سے متعلق ایران کے دعوے ’غلط‘ ہیں۔

سینٹکام نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جو اس کے مطابق گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ریڈار مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی ہے۔

سینٹکام کے بیان میں‌ کہا گیا کہ ’بحری آمد و رفت کو لاحق فوری نوعیت کے خطرے‘ کے جواب میں امریکی افواج نے ان مقامات کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کویت میں امریکہ کے دو فضائی اڈوں اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیچر کی صبح ’امریکی فوج کے اکسانے پر اور اس کی رہنمائی میں چار تیل بردار بحری جہاز غیر قانونی طور پر آبنائے ہرمز عبور کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔‘

پاسداران انقلاب کے مطابق اس کی بحریہ نے انتباہ بھی جاری کیا، جسے نظر انداز کیا گیا۔ اس پر ایک بحری جہاز کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا اور دیگر واپس لوٹ گئے۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد ’امریکی ڈرونز نے قشم میں ایک مواصلاتی ٹاور اور سیریک میں ایک ٹاور کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے