اہم خبریں

ایرانی سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل کا ’خاص خط‘ لایا ہوں: پاکستانی وزیر داخلہ تہران میں

جون 7, 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل کا ’خاص خط‘ لایا ہوں: پاکستانی وزیر داخلہ تہران میں

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے ہیں۔ وہاں میڈیا سے ان کی گفتگو کا ایک حصہ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے جاری کیا ہے۔

اپنی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’میں یہاں فیلڈ مارشل (عاصم منیر) کی طرف سے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے خاص خط دینے کے لیے پہنچا ہوں، اور وزیراعظم (شہباز شریف) کی طرف سے پیغام لایا ہوں۔‘

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے جو خط اور پیغام لے کر وہ پہنچے ہیں، وہ ’موجودہ صورتحال‘ کے حوالے سے ہے۔

پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گذشتہ ماہ ایک ہفتے میں دو بار ایران کا دورہ کیا تھا اور ان دوروں کے دوران اُنھوں نے ایران کے صدر، پارلیمنٹ کے سپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے کسی ممکنہ معاہدے کی کوششوں میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی گزشتہ ماہ دو بار تہران جا چکے ہیں-

اسلام آباد اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لیے بات چیت میں رابطہ کار ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے