اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث حادثات میں 4 ہلاک، 16 زخمی

جون 13, 2026

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث حادثات میں 4 ہلاک، 16 زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث حادثات میں چار افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر دیواریں، مکانات اور دکانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حادثات کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو مرد اور دو بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں چار مرد، پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کمزور اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور اس کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے