پاکستان24 شوبز

دُنیا کے امیر ترین ماڈلز، دو مرد اور چار خواتین کی دولت کتنی؟

جون 16, 2026

دُنیا کے امیر ترین ماڈلز، دو مرد اور چار خواتین کی دولت کتنی؟

ماڈلنگ بہت منافع بخش ہو سکتی ہے خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو سب سے بڑے فیشن برانڈز کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

یہ انڈسٹری 1980 کی دہائی میں دھوم مچا گئی، اور 1990 کی دہائی تک، چند خواتین ایسی بھی تھیں جو سپر ماڈلز بن گئیں۔ اگلی دہائیاں بھی فیشن کی دنیا میں اہم رہیں، اور نئے ٹاپ ماڈل سامنے آئے۔ ان میں سے کئی نے کامیابی کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی قدم رکھا، جیسے اداکاری، ٹی وی ہوسٹنگ، اور کاروبار، اور چند ہی برس میں بڑی دولت جمع کر لی۔

اس رپورٹ میں، ہم اُن چند فیشن ماڈلز کی فہرست دے رہے ہیں جو اپنی نیٹ ورتھ یا دولت کے حساب سے سب سے زیادہ امیر ہیں۔

تمام رقوم امریکی ڈالر میں ہیں۔

ماڈلز کی اس فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی سب خواتین ہیں۔ ماڈلنگ میں تنخواہوں کا فرق کافی زیادہ ہے، جہاں دوسرے سب سے زیادہ دولت مند مرد ماڈل، امریکی شان اوپرائے کی نیٹ ورتھ یا مالیت تقریباً 8 ملین ڈالر ہے۔

ڈیوڈ گینڈے سب سے امیر مرد ماڈل ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ تقریبا 9 ملین ڈالر ہے۔

حالانکہ مرد ماڈلز کی اس صنعت میں موجودگی زیادہ عرصے تک ہوتی ہے لیکن وہ جو پیسہ کماتے ہیں، وہ اپنی خواتین ہم عصر ماڈلز کی کمائی کے قریب بھی نہیں ہوتا۔

آئیے سب سے امیر خواتین ماڈلز پر نظر ڈالتے ہیں۔

کرسٹی ٹرلنگٹن 90 کی دہائی میں مشہور ہوئیں۔ یہ امریکی ماڈل شینل، کیلون کلین، اور میبیلین سمیت کئی کمپنیوں کی کمپین کا چہرہ رہیں۔ ٹرلنگٹن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 40 ملین ڈالر ہے۔

کارلی کلوس نے فیشن ماڈل کے طور پر ایک شاندار کیریئر بنایا ہے۔ وہ 40 سے زیادہ بار ووگ میگزین کے کور پر نظر آ چکی ہیں، اور ڈائور، کیلون کلین، نائکی اور لارئیل جیسے برانڈز کی کیمپینز میں بھی نظر آئیں۔
کلوس وکٹوریا سیکریٹ اینجل بھی بنی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 40 ملین ڈالر ہے۔

لنڈا ایوانجیلسٹا 90 کی دہائی کی آئیکونک سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں۔ کارل لاگر فیلڈ اور سٹیون مائیزل کی میوز رہنے والی، وہ 700 سے زیادہ میگزین کی کورز پر نظر آ چکی ہیں۔ ان کی دولت تقریباً 40 ملین ڈالر ہے۔

انگلش ماڈل روزی ہنٹنگٹن-وائٹلی اپنے بربری کے کام اور وکٹوریا کے سیکرٹ اینجل ہونے کے لیے سب سے زیادہ جانی جاتی ہیں۔ ماڈلنگ کے بعد وہ اداکارہ بن گئیں۔
ان کی مجموعی قدرو قیمت تقریباً 40 ملین ڈالر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے