اہم خبریں

یوکرین کے دارالحکومت پر روسی میزائل اور ڈرون حملے، کم از کم 10 ہلاک

جولائی 2, 2026

یوکرین کے دارالحکومت پر روسی میزائل اور ڈرون حملے، کم از کم 10 ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روسی میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی فرانس پریس کے مطابق اس کے رپورٹرز نے وسطی اور مشرقی کیئو میں 12 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنیں اور رہائشیوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے میٹرو سٹیشنز کی جانب تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا۔

کیئو کے میئر نے ٹیلی گرام پر کہا کہ کیئو پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بمباری کی جا رہی ہے اور پورے شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

روس نے فروری 2022 میں اپنے حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے شہروں بشمول کیئو پر اپنے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حملہ یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے دارالحکومت کے قریب آنے والے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں جاری کردہ انتباہ کے بعد ہوا۔

صدر زیلنسکی نے بدھ کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد ڈبلن کا اپنا دورہ یہ کہتے ہوئے مختصر کر دیا کہ روس ان کے ملک پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں اپنے لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، اپنے بچوں اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کریں اور بنکروں میں پناہ لیں۔

اُن کا کہنا تھا ک روسی یوکرین کے خلاف اس بڑے حملے کی تیاری طویل عرصے سے کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے