اہم خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات، طالبان اور اُن کی اپوزیشن بھی شریک

جولائی 3, 2026

آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات، طالبان اور اُن کی اپوزیشن بھی شریک

ایران کے سابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریب میں طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ان کے سیاسی مخالفین نے بھی شرکت کی ہے۔

ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں افغانستان کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود اور حزبِ وحدتِ اسلامی افغانستان کے رہنما محمد محقق علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چند دیگر افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے وفد نے بھی تہران میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس وفد کی قیادت طالبان کے نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کر رہے تھے۔

دوسری جانب جارجیا کے صدر میخائیل کاویلاشویلی ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔

ادھر ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے کم از کم آٹھ سربراہانِ مملکت اور 12 پارلیمانوں کے سپیکرز علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ متعدد ممالک وزرا اور خصوصی نمائندوں کی سطح پر بھی اپنے وفود بھیج رہے ہیں۔

تقریب میں شرکت کے لیے عراق، تاجکستان اور جارجیا کے صدور کے علاوہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے اعظم بھی تہران پہنچے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے