اہم خبریں

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلی فون پر رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

جولائی 4, 2026

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلی فون پر رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران مستقبل قریب میں امریکہ میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور امریکہ کے معاہدے کے ابتدائی مرحلے کے بعد بہت کم رابطہ رہا ہے-

اس گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امریکہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’امریکہ دنیا میں آزادی کا ضامن ہے اور اسرائیل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔‘

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ نے جلد امریکہ میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔‘

صدر ٹرمپ کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بنانے پر امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے دو ہفتے قبل افسوس کا اظہار کیا تھا-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے