میکسیکو اور برازیل ٹورنامنٹ سے باہر،انگلینڈ اور ناروے فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پانچ بار کے عالمی چیمپیئن برازیل کو ناروے کی ٹیم نے ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
پیر کو انگلینڈ اور ناروے نے اہم فتوحات حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ میکسیکو اور برازیل ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میکسیکو کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ ناروے نے برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس طرح کینیڈا، میکسیکو اور برازیل ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ میزبان ممالک میں اب صرف امریکہ باقی رہ گیا ہے، جس کا مقابلہ سات جولائی کو بیلجیئم سے ہو گا۔

