فرانسیسی صدر میکخواں کا دورۂ شام، دمشق میں دو دھماکے
شام کے دار الحکومت دمشق میں فرانسیسی دو دھماکے ہوئے ہیں-
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے دورے کے موقع پر دھماکوں نے سکیورٹی خدشات پیدا کیے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکوں کے فوراً بعد اس مقام کے قریب سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا جہاں ایمانویل میکخواں نے رات قیام کیا تھا۔
دھماکوں کی آوازیں دمشق کے مختلف علاقوں میں سنی گئیں، جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ایمبولینسیں موقع کی جانب روانہ ہوئیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب میکخواں صدارتی محل میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے۔
صدر میکخواں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی سربراہِ مملکت ہیں۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عبوری صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدارتی محل میں فرانسیسی صدر کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے کچھ ہی دیر بعد ہوئی۔
دھماکوں کے بعد سکیورٹی اقدامات کے تحت حکام نے دار الحکومت کی متعدد سڑکیں بند کر دی ہیں۔

