اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

جولائی 9, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

مشرق وسطیٰ میں تازہ کشیدگی کے سبب تیل کی عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں‌آئی ہے اور کروڈ آئل مہنگا ہو گیا ہے-

ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمت بڑھ کر اس سطح پر جا پہنچی ہے جو جون کے وسط میں امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے پہلے تھی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکہ میں تیل کی قیمت تقریباً 74 ڈالر فی بیرل تک ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے کیے تھے جس سے یہ خدشات بڑھ گئے کہ مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے