اہم خبریں

شدید گرمی کی لہر، جرمنی میں‌ پانچ ہزار سے زیادہ بوڑھوں کی اموات

جولائی 9, 2026

شدید گرمی کی لہر، جرمنی میں‌ پانچ ہزار سے زیادہ بوڑھوں کی اموات

جرمنی میں عوامی صحت کے ادارے ‘رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ’ (آر کے آئی) نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال اب تک گرمی سے منسلک اموات کی تعداد کا تخمینہ 5,120 لگایا گیا ہے-

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعرات کو انسٹیٹوٹ نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر اموات جون کے اواخر میں ہوئیں جب ہفتہ وار اوسط درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کہیں زیادہ بڑھ گیا تھا۔

انسٹیٹیوٹ نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے تقریباً 4,270 افراد کی عمریں 75 سال یا اس سے زیادہ تھیں۔
مردوں کے مقابلے میں خواتین کی اموات زیادہ ہوئیں، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انتہائی معمر افراد میں خواتین کا تناسب زیادہ ہے۔

جرمنی کے اعداد و شمار پورے یورپ میں پائی جانے والی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

یورپی یونین کی ‘کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس’ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں بتایا کہ مغربی یورپ میں جون کا مہینہ ریکارڈ سطح پر گرم ترین رہا، جس کا اوسط درجہ حرارت 20.74 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے فرانس، بیلجیم، سپین اور نیدرلینڈز میں 20 سے 28 جون کے دوران پڑنے والی شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے نتیجے میں 4,700 سے زائد اضافی اموات کی اطلاع دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے