پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں بھیک مانگنے والی خاتون کا مبینہ گینگ ریپ، چار گرفتار
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں بھیک مانگنے والی ایک خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے گینگ ریپ کامقدمہ درج کرایا ہے جس کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے-
جمعرات کو حافظ آباد کے مقامی صحافیوں. نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا تھا کہ جھاریانوالہ کے علاقے میں ایک بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ پانچ افراد نے زیادتی کی۔اور متاثرہ خون میں لت پت مدد مانگتی رہی جبکہ اہل محلہ میں سے کسی نے مدد نہیں کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ آخر کار مین کے روڈ کنارے بیٹھے کچھ افراد میں سے ایک شخص نے خاتون کی مدد کے لیے پولیس کو ون فائیو پر کال کی۔
واقعہ کا مقدمہ دن تین بجے تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کرایا گیا-
درج کرائے گئے مقدمے کے بعد مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پر چار گرفتار ملزمان کی تصویر جاری کی جن کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں اور ان کے چہرے سیاہ غلاف سے ڈھکے ہوئے ہیں-
متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ضلع سرگودھا کی رہائشی ہیں اور ان دنوں حافظ آباد میں مقیم ہیں جہاں وہ جمعرات نو جولائی کو جھاریانوالہ میںبھیک مانگنے گئی تھیں-
مقدمے میںلکھا گیا ہے کہ خاتون کو ذیشان نامی شخص بہلا پھسلا کر بہادر علی نامی شخص کی حویلی میں لے کر گیا-
متاثرہ خاتون کے مطابق وہاں ذیشان، بہادر علی، شاہد اور عنصر عباس نے اُس کا گینگ ریپ کیا- اور اس کے بعد حالت خراب ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے-
سرگودھا کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ حویلی کے باہر انہوں نے عثمان بشیر نامی شخص کو وقوعہ سے متعلق بتایا جس نے پولیس کو مدد کے لیے فون کیا-

