اہم خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اور راستہ کھلا رکھنے کے لیے ایران کو الٹی میٹم

جولائی 11, 2026

آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اور راستہ کھلا رکھنے کے لیے ایران کو الٹی میٹم

ٹرمپ انتظامیہ کے قریب سمجھی جانے والی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ سنیچر تک عوامی سطح پر یہ اعلان کرے کہ آبنائے ہرمز جہاز رانی کے لیے کھلا ہے اور وہ تجارتی جہازوں پر حملے بند کر دے گا۔

ویب سائٹ نے تین امریکی عہدے داروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اُن کا کہنا تھا واشنگٹن نے علاقائی ثالثوں کے ذریعے یہ پیغام براہِ راست تہران تک پہنچایا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حالیہ حملے اُس مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں جس پر تین ہفتے قبل دونوں فریقین نے دستخط کیے تھے، اور اس بحران نے اس نازک معاہدے کو ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سنیچر کے روز مسقط میں عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کریں گے تاکہ آبنائے ہرمز کے بحران اور سمندری تحفظ پر بات چیت کی جا سکے۔

امریکی عہدیداروں کو توقع ہے کہ ملاقات کے بعد ایران حملے روکنے اور جہاز رانی کے راستے کھلے رکھنے کے حوالے سے عوامی بیان جاری کرے گا۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ایسا اقدام کرنے سے انکار کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اس کے برعکس ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آمدورفت کو معمول پر لانے کی مخصوص ذمہ داری قبول کر لی ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے عمان کے ساتھ تعاون کرے گا، تاہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے