اہم خبریں

تھائی دارالحکومت بینکاک کے بار میں‌ آگ لگنے سے 27 ہلاک، 8 شدید زخمی

جولائی 13, 2026

تھائی دارالحکومت بینکاک کے بار میں‌ آگ لگنے سے 27 ہلاک، 8 شدید زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اتوار کی شب ایک بار میں آتشزدگی سے کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ مشہور علاقے چاتوچاک میں واقع ایک بار کے سٹیج کے قریب لگی اور پھر تیزی سے پھیل گئی۔ اس دوران بجلی منقطع ہو گئی اور کمرہ دھوئیں سے بھر گیا۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں خوفزدہ گاہک چیختے ہوئے شعلوں میں گھِرے مرکزی دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بعض افراد کے کپڑوں میں بھی آگ لگی ہوئی تھی۔

آدھی رات کے فوراً بعد موقع پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے آگ پر جلد قابو پا لیا۔ انھیں زیادہ تر لاشیں ایک باتھ روم سے ملیں جہاں بظاہر مرنے والے بظاہر پناہ لینے گئے تھے۔

بینکاک کے محکمہ انسداد آفات کی ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر ایک ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی-

ابھی تک آگ لگنے کے حوالے سے سرکاری طور پر وجہ نہیں بتائی گئی اور حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے