عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر، امارات سمیت پانچ ملکوں سے دفاعی اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ

جولائی 13, 2026

صدر ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر، امارات سمیت پانچ ملکوں سے دفاعی اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ خلیجی ممالک آبنائے ہرمز کے تحفظ میں مدد کرنے پر امریکہ کو اخراجات کی تلافی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مشرق وسطٰی کے تیل کی ضرورت نہیں کیونکہ اُس کے پاس اپنا اور ساتھ میں وینزویلا کا تیل ملایا جائے تو دنیا کے 50 فیصد ذخائر ہیں-

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے امیر ملکوں کا تحفظ کر رہے ہیں‌اس لیے اُن کو امریکہ کو ادائیگی کرنا چاہیے-

انہوں نے سعودی عرب، قطر، امارات، کویت کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ ملک ہیں جن کے لیے وہ امریکی فوجیں موجود ہیں-

قبل ازیں‌ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا: ’آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایران کی موجودگی یا عدم موجودگی میں بھی کھلی رہے گی۔‘

’ہم ایران کے خلاف ناکہ بندی دوبارہ بحال کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ اس ناکہ بندی کا مقصد ایران کے جہازوں اور اس کے گاہکوں کو آنے جانے سے روکنا ہے، تاہم ’دیگر تمام ممالک آبنائے ہرمز کا منصفانہ اور آزادانہ استعمال کر سکیں گے۔‘

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ’آج کے بعد امریکہ کو ’آبنائے ہرمز کا محافظ‘ کے نام سے جانا جائے گا۔‘

تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایک ’انتہائی غیر مستحکم حصے میں سلامتی اور تحفظ‘ فراہم کرنے کے تمام اخراجات کو پورا کرنے کے لیے امریکہ کو تمام کارگو پر ’20 فیصد‘ ادائیگی کی جائے گی۔

’اس عمل اور اس کے نظام کی تشکیل فوری طور پر شروع کی جائے گی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے