اہم

ایران کی فوجی چھاؤنی پر امریکی حملے میں سات ہلاک، متعدد زخمی

جولائی 15, 2026

ایران کی فوجی چھاؤنی پر امریکی حملے میں سات ہلاک، متعدد زخمی

ایران کی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے بامپور میں ایک فوجی چھاؤنی پر امریکی حملے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بدھ کی صبح امریکی فوج نے بامپور میں واقع ایرانی زمینی افواج کی ایک بیرک کے رہائشی حصے کو لگ بھگ 13 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں ایرانی فوج نے کہا ہے کہ حملے میں ایران شہر کی 388ویں بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے سات اہلکار، جن میں حاضرِ سروس اور ریٹائرڈ اہلکار شامل تھے، ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بامپور سمیت خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب کئی ساحلی شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات دی تھیں۔

اس بیان پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے خلاف حملوں کی تیسری لہر مکمل کر لی گئی ہے- دوسری جانب ایران نے خلیجی ملکوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے