اہم خبریں

ایک اوور میں‌ چھ چھکوں، 365 رنز کی اننگز اور 12 انگلیوں والے گیری سوبرز نہ رہے

جولائی 18, 2026

ایک اوور میں‌ چھ چھکوں، 365 رنز کی اننگز اور 12 انگلیوں والے گیری سوبرز نہ رہے

اپنے عہد کے کرکٹ کی دنیا کے عظیم آل راؤنڈر ویسٹ انڈیز کے گارفیلڈ (گیری) سوبرز نے اپنی کہانی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں‌ درج کی ہے-

جمعے کو 89 برس کی عمر میں‌ انتقال کر جانے والے سر گیری سوبرز کے دونوں ہاتھوں میں پانچ، پانچ انگلیاں اور ایک، ایک انگوٹھا تھا مگر ہوش سنبھالنے پر ان کے مطابق وہ یہ سب دیکھ کر پریشان ہوئے اور نہ ان کی وجہ سے اُن کو فائدہ ہونا تھا۔

گیری سوبرز مگر شاید ان اضافی انگلیوں سے خوش بھی نہ تھے کہ وہ بغیر کسی ہڈی کے ہاتھوں‌سے لٹک رہی تھیں تو پندرہ برس کی عمر تک پہنچتے کاٹ کر پھینک دیں-

وہ 28 جولائی سنہ 1936 کو جزائر غرب الہند کے شہر برج ٹاؤن میں پیدا ہوئے تھے۔

کرکٹ سوبرز کا پہلا شوق تھا اور آٹھ برس کی عمر میں‌ وہ باربیڈوس کے وانڈررز گراؤنڈ کے سکور بورڈ پر سکورنگ کیا کرتے تھے۔

جب انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر نےگیری سوبرز سے معاہدہ کیا تو وہ اس پر بہت خوش تھے۔ ان کے خیال میں ایک سیزن کے پانچ ہزار پاؤنڈ، رہائش، گاڑی اور بارباڈوس جانے کا ٹکٹ اگر مل جائے تو اس سے زیادہ اچھی بات اور کیا ہو سکتی تھی۔

کاؤنٹی کرکٹ میں گیری سوبرز نے اپنے پہلے ہی سیزن میں گلیمورگن کے خلاف سوانزی میں 76 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جو ایک اوور میں‌ چھ چھکوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ کسی بیٹسمین نے ایک اوور کی تمام گیندوں پر چھکے لگائے ہوں۔

گیری سوبرز نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز سنہ 1954 میں بطور بولر کیا اور چار سال بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری کی- اپنے 17ویں ٹیسٹ میں یہ صرف سینچری نہیں بلکہ ٹرپل سینچری بنی۔

سنہ 1958 میں پاکستان کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ میں انھوں نے 365 رنز ناٹ آؤٹ کی یادگار اننگز کھیل کر سر لین ہٹن کے 364 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے