اہم خبریں

شام کی دمشق ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک، 30 زخمی

جولائی 26, 2026

شام کی دمشق ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک، 30 زخمی

شام کے مشرقی حصے میں دمشق کو دیر الزور سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق سنیچر کو ہونے والا یہ حادثہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے شہری مسافروں والی دوسری بس سے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے کے بعد بنائی گئی ویڈیوز میں دونوں بسوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سانا کے مطابق وزارتِ دفاع نے متعدد ہیلی کاپٹر روانہ کیے تاکہ زخمیوں کو حمص کے فوجی ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے