جنگل کی آگ کا پھیلاؤ، سپین اور فرانس میں ہیٹ ویو کا نیا انتباہ جاری
سپین اور فرانس میں ایک بار پھر ہیٹ ویوز کے الرٹس جاری کیے گئے ہیں اور اس دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سپین کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید موسمی حالات کم از کم اتوار تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
محکمے نے آگ لگنے کے شدید خطرات سے خبردار کیا ہے جبکہ فائر فائٹرز ملک کی تاریخ کی بعض بدترین آگ سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فرانس کے جنوب مغربی علاقے ہیٹ ویو کے باعث ’ییلو الرٹ‘ پر ہیں جو بدھ کے روز اپنے عروج پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ادھر بوردو کے میئر نے کہا ہے کہ وہ ہر صورتِ حال سے نمٹنے کی ممکنہ تیاری کر رہے ہیں کیونکہ فرانس میں لگی جنگلات میں آگ اب وہاں کے جنوب مغربی ایک شہر سے 15 کلومیٹر (نو میل) کے فاصلے پر پہنچ چکی ہے۔
میڈرڈ کے مغرب میں آگ بے قابو ہو کر پھیلنے کے باعث فرانس میں تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار افراد اور سپین میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
صدر ایمانوئل میخواں نے فرانس کے آگ سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ ملک کوانتہائی خطرناک جنگلات میں لگی آگ کا سامنا ہے جو ان کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے مشکل ہے۔

