اہم خبریں

مفتی شامزئی کے قتل میں‌ مطلوب کالعدم سپاہ محمد کے ’موسٹ وانٹڈ دہشت گرد‘ کی گرفتاری کا دعویٰ

اگست 28, 2026

مفتی شامزئی کے قتل میں‌ مطلوب کالعدم سپاہ محمد کے ’موسٹ وانٹڈ دہشت گرد‘ کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سید محمد عسکری عابدی کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے-

جمعے کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایک وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی نے کراچی کے علاقے میں‌ مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری کا بیان جاری کیا-

گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے ایڈیشن 10 میں انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے خلاف تھانہ فیروز آباد اور تھانہ جمشید ٹاؤن میں‌ قتل اور دہشت گردی کے مقدمات درج تھے-

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ملزم سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں دوبارہ اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا�۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مبینہ سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے مفتی نظام الدین شامزی اور مفتی جمیل سمیت متعدد علما کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور دہشت گردی کے اُن واقعات میں‌ شامل رہا تھا-

ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے