Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 128

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 118

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 119

سرن ویلی میں 'موسیٰ کا مصلیٰ' سے واپسی پر لاپتہ غیرملکی ٹریکر ایلکس کی تلاش جاری
Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 118

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 119
اہم

سرن ویلی میں ‘موسیٰ کا مصلیٰ’ سے واپسی پر لاپتہ غیرملکی ٹریکر ایلکس کی تلاش جاری

ستمبر 1, 2026

سرن ویلی میں ‘موسیٰ کا مصلیٰ’ سے واپسی پر لاپتہ غیرملکی ٹریکر ایلکس کی تلاش جاری

ضلع مانسہرہ کی 13,500 فٹ بلند چوٹی "موسیٰ کا مصلہ” پر لاپتہ ہونے والے آئرش ٹریکر الیگزینڈر (ایلکس) (Alexander/Alex) کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اتوار کو الیکس اپنے ایک اور غیر ملکی ساتھی کے ساتھ اس چوٹی پر ٹریکنگ کے لیے گئے تھے، جہاں سے واپسی کے دوران دونوں مبینہ طور پر الگ ہو گئے اور الیکس راستہ بھٹکنے کی وجہ سے لاپتہ ہو گئے-

سرچ آپریشن

ریسکیو 1122، خیبر پختونخوا پولیس، محکمہ جنگلات کے حکام اور مقامی رضاکاروں سمیت تقریباً 200 افراد الیکس کی تلاش کی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس آپریشن کی براہِ راست نگرانی ایس پی سٹی شاہنواز خان کر رہے ہیں۔

منگل کو ریسکیو ٹیموں نے اس ٹریک پر "کھوڑی”کے علاقے سے مشکل پہاڑی سلسلے "پراچہ” کی طرف پیش قدمی کی ہے اور ان تمام راستوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جہاں ٹریکر کے جانے کا امکان ہے۔

درپیش چیلنجزخراب موسم
علاقے میں مسلسل ہونے والی بارش اور دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دشوار گزار راستہ
موسیٰ کا مصلہ کا ٹریک اپنی انتہائی ڈھلوان، کٹھن راستوں اور گہری کھائیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جس کی وجہ سے تلاشی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

اسلام آباد کی رننگ کمیونٹی، مقامی رننگ اور ٹریکنگ کمیونٹیز کی جانب سے ٹریکرز سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر اتوار یا پیر کے روز کسی نے بھی الیکس کو چوٹی سے اترتے ہوئے یا ٹریک کے آس پاس دیکھا ہو، تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ یا ریسکیو ٹیموں کو مطلع کرے۔

پاکستان24 کو اس علاقے میں‌ ٹریکرز کو لے جانے والے مقامی پورٹر محمد اسلم نے بتایا کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ غیرملکی ٹریکر کھوڑی کے مقام سے ڈھور کے مقام تک راستے میں‌ کہیں‌ بھٹک گیا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت وہ چوٹی سے واپس اُتر کر کھوڑی تک پہنچا تھا اس وقت بارش شروع ہو گئی تھی اور پہاڑوں پر دھند تھی-

محمد اسلم نے بتایا کہ وہ اس وقت ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں‌ اور دیگر رضاکاروں کے ہمراہ کھوڑی کے مقام پر موجود ہیں اور بدھ کی صبح ڈرونز کے ذریعے تلاش کا عمل بھی شروع کیا جائے گا-

منڈہ گھچہ اور جچھہ کے درمیان بسو کے مقام پر ہوٹل کے منیجر حسن نے پاکستان24 کو بتایا کہ سہ پہر تین سے چار بجے کے درمیان جب الیکس کا ساتھی ٹریک سے واپس آیا تو اُن سے پوچھا گیا کہ اُن کے ساتھ جانے والا غیرملکی کہاں‌ ہے تو اُن کا جواب تھا کہ وہ راستے میں‌ ہیں‌، اور کچھ دیر تک پہنچ جائیں گے-

حسن کے مطابق چونکہ ایلکس اکیلے پیچھے رہ گئے تھے تو کسی کو بھی معلوم نہیں‌ کہ کیا ہوا، اور سب اندازے لگا رہے ہیں-

اتوار کو ہی موسیٰ کا مصلہ چوٹی سر کر کے واپس آنے والے چند ٹریکرز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ انہوں‌ نے واپسی پر ایلکس کو کھوڑی میں‌ مسجد کے قریب دیکھا تھا- پوسٹ کی گئی اس تصویر میں ایلکس چار ٹریکر اور ایک مقامی پورٹر کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں، تاہم یہ سب لوگ الگ تھے اور راستے میں‌ گزرتے ہوئے اُن کے ساتھ تصویر بنائی-

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھنے جنگل، کھائیوں اور خراب موسم کے باعث بغیر کسی گائیڈ کے اس پہاڑی علاقے میں سفر نئے ٹریکرز کے لیے اس لیے خطرناک ہے کہ وہ راستہ بھٹک سکتے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے