Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 128

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 118

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 119

فریال گوہر کے ’بیلٹ سے تشدد‘ کے الزام پر اداکار جمال شاہ کا جواب آ گیا

اہم خبریں

فریال گوہر کے ’بیلٹ سے تشدد‘ کے الزام پر اداکار جمال شاہ کا جواب آ گیا

ستمبر 2, 2026

فریال گوہر کے ’بیلٹ سے تشدد‘ کے الزام پر اداکار جمال شاہ کا جواب آ گیا

سابق اہلیہ فریال گوہر کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات پر اداکار و موسیقار جمال شاہ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے- اور یہ معاملہ اس وقت پاکستان کے سوشل میڈیا خاص طور پر ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے جہاں‌ جمال شاہ متعدد صارفین کو جواب دے رہے ہیں-

سابق اداکارہ فریال گوہر نے اے آر وائے ٹی وی کے مارننگ شو میں‌ اپنی پہلی شادی کے بارے میں‌ گفتگو کی تھی اور سابق شوہر جمال شاہ پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے-

فریال گوہر نے کہا تھا کہ جمال شاہ نے چمڑے کے بیلٹ سے تشدد کیا اور اُن کو ٹھڈے مارے جاتے تھے۔ فریال گوہر کے مطابق تشدد کے علاوہ اُن پر پابندیاں بھی تھیں، وہ واک کے لیے گھر سے باہر نہیں جا سکتی تھیں۔

اداکار و موسیقار جمال شاہ نے اس پر ردعمل میں کہا ہے کہ اے آر وائے‏ کے حالیہ شو کی دُھوم نے گھڑی چور کے زومبیز میں نئی روح پھونک دی ہےجس سے ثابت ہوا کہ زومبیز کا بھی کوئی خُدا ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ اگر میں خاتُون کے بیانات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش میں اُن کو بدنام کروں گا تو ایک تو مُجھے ایسا کرتے ہوئےاپنا آپ بہت بُرا لگے گا اور دوسرا یہ کہ اُن کی اپنی زندگی ہے، گھر ہے اور کوئی شوہر بھی ہوں گے۔ میں وہ سب ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح میری بھی ۱۹۸۹ سے لے کر اب تک ایک الگ زندگی ہے ۲۰۰۵ سے اپنا گھر ، ایک اچھی اور متوزان بیوی اور تین بہت پیارے بچے ہیں جن پر ARY کے اس کیمپین کا اثر یقینی طور پر ہو رہا ہے جو ہم برداشت کر رہے ہیں لیکن میں ردعمل میں خاتون کے بارے میں کوئی غلط بیان نہیں دوں گا کیونکہ مجھے اُن کے ساتھ گُزرے ہوئے پانچ سالہ تعلق پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ لہذا میں اُس تعلق کو گالی بنا کر اس لالچی میڈیا کی زینت بنانا نہیں چاہتا۔ بس صرف اتنا کہوں کہ خُدا اُن کو خوش رکھے-

جمال شاہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے اپنے اس ردعمل میں تحریک انصاف کے حامیوں‌ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ویڈیو کلپ کو وائرل کرنے اور تبصروں کا الزام اُن پر عائد کیا ہے-

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اُن کی شادی 1984 میں ہوئی تھی؛ 1985 میں کتے کے کاٹنے کے باعث ان کی سابق اہلیہ کا حمل ضائع ہو گیا تھا۔

جمال شاہ کے مطابق سنہ 1986 سے 1988 تک ہم لندن میں تھے جہاں میں ‘سلیڈ کالج آف آرٹس’ (Slade College of Arts) میں تعلیم حاصل کر رہا تھا، اور 1989 میں ہماری طلاق ہو گئی۔ ہمارے درمیان گھریلو تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا؛ لندن میں قیام کے دوران ہم نے بچوں کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا اس لیے مزید کوئی حمل نہیں ٹھہرا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں اے آر وائی (ARY) کے ساتھ سیریل کرنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہوں۔ میں نے 2005 میں دوسری شادی کی؛ میری اہلیہ بہت خیال رکھنے والی، قابل اور سمجھدار خاتون ہیں اور ہمارے تین خوبصورت بچے ہیں: 19 سالہ بیٹی، 17 سالہ بیٹا اور 10 سالہ بیٹی۔ ہم سادہ مگر پرسکون اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے