Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 128

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 118

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 119

انڈین فوج کے اسلحہ کے ڈپو میں‌ چوری، بڑی مقدار میں‌ ہتھیار غائب

اہم خبریں

انڈین فوج کے اسلحہ کے ڈپو میں‌ چوری، بڑی مقدار میں‌ ہتھیار غائب

ستمبر 3, 2026

انڈین فوج کے اسلحہ کے ڈپو میں‌ چوری، بڑی مقدار میں‌ ہتھیار غائب

انڈیا میں فوج کے اسلحے کے ڈپو میں‌ چوری کی واردات کی اطلاع ملنے کے بعد ذرائع ابلاغ میں‌ اس کی خبروں نے ہلچل مچا دی ہے-

سکندرآباد کنٹونمنٹ کے محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں واقع مدراس رجمنٹ سے اسلحہ چوری ہونے کی اطلاعات کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

آرمی حکام کے مطابق چوری کا معاملہ 31 اگست کی صبح تقریباً آٹھ بجے سامنے آیا، جس کے بعد مدراس رجمنٹ کی شکایت پر حیدرآباد کے بولارم پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ 30 اگست کی رات بڑی مقدار میں فوجی اسلحہ غائب ہوا، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فوجی حکام بھی الگ سے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

تاہم اب تک نہ فوج کی جانب سے اور نہ ہی پولیس کی طرف سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولارم پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ 31 اگست کو درج کیا گیا تھا۔

مدراس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ کرنل مایانک گوویترکر نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ ’کوٹے (اسلحہ خانہ) اور بٹالین میگزین (جہاں گولہ بارود رکھا جاتا ہے) کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ اسلحہ اور گولہ بارود موجود نہیں تھا۔ سٹور اور اندرونی ڈبوں کے تالے مکمل طور پر توڑے گئے تھے۔‘

فوجی حکام کی شکایت کے مطابق چار اے کے 203 رائفلیں، پانچ میگزین، انساس 1B1 کے تین میگزین، چھ نائن ایم ایم پسٹل اور ان کے 12 میگزین، ایک بور پسٹل اور اس کا ایک میگزین، ایک نائٹ وژن دوربین، نائن ایم ایم پسٹل کی 1120 گولیاں (مزید 36 گولیوں کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہیں)، اے کے 203 کی 720 گولیاں اور انساس کے لیے استعمال ہونے والا گولہ بارود چوری کیا گیا۔

یاد رہے انساس (INSAS) انڈین فوج کا مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں کا نظام ہے، جس کے تحت 5.56 ملی میٹر کی انساس رائفل اور اس سے متعلقہ اسلحہ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے