آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، دو فلپائنی ملاح ہلاک
سعودی عرب کی شپنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں دو فلپائنی سیلرز (ملاح) ہلاک ہو گئے ہیں۔
شپنگ کمپنی کے مطابق ایک آئل ٹینکر دو روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران حملے کا نشانہ بنا تھا۔ جس کے بعد اب کمپنی نے بحری جہاز کے عملے میں شامل دو فلپائنی سیلرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یونان کی بحری خطرات سے متعلق انتظامی کمپنی ’مریسیکس‘ کا کہنا ہے کہ ’پیر اور منگل کی درمیانی شب آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار بحری جہازوں کو نامعلوم سمت سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے بعد ان دونوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

