اہم خبریں

’بہترین ٹیم جیت کے فیورٹ ہے‘، انڈیا کے مقابلے میں‌ پاکستان ویمنز ٹیم 55 رنز پر آؤٹ

ستمبر 6, 2026

’بہترین ٹیم جیت کے فیورٹ ہے‘، انڈیا کے مقابلے میں‌ پاکستان ویمنز ٹیم 55 رنز پر آؤٹ

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے-

سنیچر کی شب دبئی سٹیڈیم میں نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی اور شوال ذوالفقار نے 4.3 اوورز میں 27 رنز بنا کر اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، لیکن اس کے بعد پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ تھائی لینڈ کو 36 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ سات ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ آٹھ ٹیموں کے ایشیا کپ میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ویمنز ٹیم کے کوچ وہاب ریاض نے ٹیم کی شکست پر کہا کہ ’میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کہ یہ جو خواتین کھلاڑی ہیں ان میں مہارت ہے اور میں اب بھی اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ اس ایونٹ کی سب سے بہترین ٹیم ہے اور ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔‘

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے- متعدد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ کے شائقین کہہ رہے ہیں کہ ہر طرف مایوس کُن خبریں ہیں، دونوں ٹیمیں‌ ہار رہی ہیں اور کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے