سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ
سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آخری اوور میں بارہ رنز کے حصول تک گیا مگر پھر ایک چھکے نے نتیجہ بدل دیا، شاداب خان کے دو گیندوں پر آٹھ رنز نے ایک گیند پہلے میچ ختم کر دیا اور پاکستان نے میچ دو وکٹوں سے اور سیریز بھی جیت لی ۔ فہیم اشرف آخری اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے ۔