خاکروب کیوں قتل ہوئے؟
راولپنڈي ميں صفائي کرنے والي غير ملکي کمپني کے ملازمين کا قتل جاری ہے – البیراک کمپني کے مزيد تين ملازمين کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناديا گيا، دو ملازم موقع پر جاں بحق اور ايک شديد زخمي ہوگيا
راولپنڈي ميں بے لگام نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے صفائي کرنے والي ترک کمپني کے دو ملازمين کو فائرنگ کرکے قتل کرديا،فائرنگ اس وقت کی گئی جب ہفتہ کی صبح نماز فجر کے بعدترک کمپنی کا عملہ صفائی کے لئے تھانہ صادق آباد کے علاقہ نشترکالونی پہنچا تھاپوليس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے پیش آیاجس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،فائرنگ کے نتيجے ميں 2 نوجوان آصف اور ثاقب موقع پر جاں بحق جبکہ ارشاد نامی نوجوان شديد زخمي ہوگيا،اس سے قبل بھي نامعلوم ٹارگٹ کلرز دو بار ترک کمپني کے ملازمين کو اسی علاقہ میں نشانہ بناچکے ہيں،ليکن پوليس تاحال ان ملزمان کو گرفتار کرنے ميں ناکام ہے

