ڈیم میں آگ بھڑک اٹھی
ایک انتہائی افسوس ناک حادثے میں خاتون سیاح جھلس کر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں _ پولیس حکام کے مطابق ضلع ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں گہرے پانی میں چلنے والی موٹر بوٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بوٹ پر سوار مسافروں کو لپیٹ میں لے لیا، پولیس کے مطابق حادثہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر تین جھلسنے والے سیاحوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے_ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ انجن سے لگی جس سے بوٹ کے پٹرول ٹینک میں دھماکا ہوا، مزید تفتیش جاری ہے_

