ٹینکوں نے کھڑی فصلیں تباہ کر دیں
ایسے وقت میں جب فوج کے سربراہ پارلیمان کے ایوان بالا کو سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دے رہے تھے خبر آئی ہے کہ راہوالی کینٹ کے نواح میں فوجی مشقوں کے دوران ٹینکوں نے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں ۔ فوجی ایریا کی زرعی زمین کی بجائے امین پور کلاں، چک سادہ، بینکہ اور گل والہ کے غریب کسانوں کی فصل متاثر ہوئی۔ یہ خبر صحافی عمر چیمہ نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے دی ہے اور انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کر کے لکھا ہے کہ اس کی مزید تحقیق کرا سکتے ہیں کیونکہ راقم (عمر چیمہ) کا تعلق اسی علاقے سے ہے ۔

