ٹرمپ کی عرب ممالک کو دھمکی
Reading Time: < 1 minuteاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حالیہ امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد پر رائے شماری کرے گی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ ہم سے ہزاروں لاکھوں ڈالر اور یہاں تک کہ اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ ہم اس ووٹنگ کو دیکھ رہے ہیں،ہمیں پروا نہیں انھیں ہمارے خلاف ووٹ دینے دیں، ہمارے بہت سے پیسے بچ جائیں گے ۔
یروشلم کے بارے میں جمعرات کو عرب اور مسلمان ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 193 رکن ممالک خصوصی ہنگامی اجلاس کر رہے ہیں۔ مصر کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے میں امریکہ کا نام تو نہیں لیا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ یروشلم کے بارے میں ہر فیصلے کو ختم کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے رکن ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ووٹ دینے والوں کے بارے میں رپورٹ کریں۔