عالمی خبریں

امریکا کی پاکستان کو دھمکی

دسمبر 22, 2017 < 1 min

امریکا کی پاکستان کو دھمکی

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ پاکستان سے کہتے ہیں کہ وہ افغانستان کی حکومت کے خلاف لڑنے والے گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔ امریکی نائب صدر نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے   کہا کہ پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک طالبان اور متعدد دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں تاہم اب وہ دن گزر چکے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جنگ کو اپنی شرائط کے ساتھ جیتنے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم اپنے اتحادوں کے ساتھ مل کر افغانستان آئے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو آزادی دلائیں اور دہشت گردوں کو روک سکیں کہ وہ کبھی بھی دوبارہ ہماری سرزمین کے لیے خطرہ نہ بن سکیں، ہم اس جنگ میں شامل رہے ہیں اور ہم اس کے ذریعے اس کا اختتام دیکھیں گے۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت کر کے بہت کچھ حاصل کرے گا دوسری صورت میں اسے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔ مائیک پینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں افغانستان میں اضافی امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا جو حکم دیا تھا اس کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے