ٹرمپ کی پاکستان کو آخری وارننگ
امریکا کے صدر ڈدونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے پاکستان کو آخری پیغام دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو تینتیس ارب ڈالر کی امداد دے کر بے وقوفی کی مگر پاکستان نے پندرہ سال میں امریکا سے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پاکستان نے امریکا کو دھوکا دیا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا مزید نہیں چلے گا اور پاکستان کو اب کوئی امداد نہیں ملے گی۔

