پاکستان

چیف جسٹس کی دھمکی

جنوری 6, 2018 < 1 min

چیف جسٹس کی دھمکی

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسپتالوں کی حالتِ زار پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے بارے میں ایسے ریمارکس دیے ہیں جن پر سوشل میڈیا پر سرگرم ن لیگ کے رہنما سخت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں ۔

چیف جسٹس نے لاہور کے اسپتالوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کردیں گے ۔ چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے اشتہارات پر بھی ریمارکس دیے اور کہا کہ صوبائی حکومت ٹی وی چینلز پر اپنی تشہیری مہم پر کروڑوں روپے لگا رہی ہے جبکہ اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی زیادہ ضروری ہے۔

سپریم کورٹ نے اسپتالوں کے سربراہوں سے حلفیہ بیان اور سرکاری اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کر لی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے