خان نے پیرنی کو تجویز کیا، ترجمان
Reading Time: < 1 minuteعمران خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ شادی کے متعلق جنگ گروپ کے عمر چیمہ کی جانب سے قیاس آرائیوں پر مبنی خبر افسوسناک ہے، ترجمان عمران خان نے کہا کہ عمران خان کی نجی زندگی کے بارے میں اسطرح کی خبر نہایت بدقسمتی ہے، اس خبر میں ایک ایسی خاتون کو بھی گھسیٹا گیا جو کسی طور عوامی نہیں، ریکارڈ کی درستگی کیلئے عرض ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کیلئے تجویز کیا، ترجمان عمران خان نے کہا کہ تاہم محترمہ بشریٰ مانیکا نے اہل خانہ خصوصاً بچوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگا، ترجمان عمران خان کے مطابق انتہائی حساس اور نجی معاملے کو غلط اور حقائق کے برعکس موضوع سخن بنانا افسوسناک ہے، اس غیر ذمہ دارانہ حرکت سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر انتہائی ناروا دباؤ آیا، جب بھی نکاح کی تجویز قبول کی جائے گی، عمران خان باضابطہ طور پر اسکا اعلان کریں گے، ترجمان عمران خان نے کہا کہ تب تک میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کے نجی معاملات کا احترام کرے اور اس پر قیاس آرائیوں سے گریز برتے _