سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کیلئے سینیٹ انتخابات کاشیڈول جاری کردیا،اسلام آباد اور فاٹامیں سینیٹ انتخابات کاشیڈول بعدمیں جاری کیاجائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار4سے6فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9فروری کوہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 15فروری کو جاری ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار16فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،سینیٹ انتخابات کی پولنگ3مارچ کو صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔اليکشن ميں سندھ اور پنجاب سے 12،12،خيبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سينيٹرز کا انتخاب کيا جائے گا، اسلام آباد سے 1 جنرل اور 1 ٹيکنو کريٹ،سندھ اور پنجاب سے 7 جنرل اور 2 ٹيکنوکريٹس، 2 خواتين اور 1 اقليتي رکن کا انتخاب کيا جائے گا،فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا،ايوان بالا کے 104 ممبران ہيں جن ميں سے 52 ممبرز 11 مارچ کو ريٹائرڈ ہوجائيں گے، جن ميں سے حکمران جماعت کے 8، پيپلزپارٹي کے 19،ايم کيوايم کے 4،مسلم ليگ ق کے 4،جے يو آئي ف کے3،تحريک انصاف کا 1 اورعوامي نيشنل پارٹي کے 5 سينيٹرز ريٹائرڈ ہوجائيں گے،ريٹائرڈ ہونے والوں ميں رضا رباني،فرحت اللہ بابر،تاج حيدر،سحر کامران،اسحاق ڈار،کامران مائيکل،سردار ذوالفقار کھوسہ،طاہر مشہدي،تنوير الحق تھانوي،فروغ نسيم اور نسرين جليل شامل ہيں،مشاہد حسين سيد،کامل علي آغا،سينيٹر طلحہ،حافظ حمد اللہ،شاہي سيد،الياس بلور بھي ريٹائرڈ ہونے والوں ميں شامل ہيں

