حملے میں دس فوجی جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج پر ایک حملے میں دس اہلکار جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہیں _ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوات کے علاقے کبل میں والی بال کھیلنے والے فوجی جوانوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک کپتان سمیت دس اہلکار جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں _
بتایا گیا ہے کہ حملہ خود کش نے کیا اور سپورٹس کے ایریا کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کپتان جاذب بھی جاں بحق ہوگئے ہیں _ دوسری طرف طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے _
Array